• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 59289

    عنوان: میری بیوی کسی دوسرے شخص کے ساتھ زنا کاری میں ملوث ہے

    سوال: مجھے معلوم ہوا کہ میری بیوی کسی دوسرے شخص کے ساتھ زنا کاری میں ملوث ہے، ثبوت کے طورپر میرے پاس ان دونوں کا کا مسیج ہے۔ بیوی نے صاف کہا کہ میرے دوسرے شخص کے ساتھ تعلقات ہیں۔ وہ ایک سال سے میاں بیوی کی طرح رہ رہے ہیں، اور صرف ان کے درمیان نکاح باقی رہ گیا ہے۔ میں نے بیوی کو وراننگ دی کہ اگر تم چاہو تو میں کو تم کو طلاق دیدیتاہوں ، وہ خود اسے حل کرلے گی۔ میں اس کو اس کے لیے وقت دیتاہوں۔ جون 2013سے وہ اپنے والدین کے گھر رہی ہے، اور اس دوران اس کا تعلق جاری ہے ، گذشتہ مہینہ میسج کے ذریعہ بات چیت میں وہ پکڑی گئی ، اس مرتبہ اس نے تصدیق کردی کہ موت تک یہ تعلق جاری رہے گا۔ ہمارا سات سال کا لڑکا ہے اور وہ اپنی ماں کے ساتھ رہتاہے۔ گذشتہ آٹھ مہینے سے نفقہ کے نام پر کوئی پیسہ نہیں دیا ۔ اور اب میں طلاق دینا چاہتاہوں اور کیا میرے لیے کوئی آپشن ہے۔ اب تک بیٹے کے خاطر میں اس کو واپس لانا چاہتاہوں، لیکن میرا خیال ہے کہ وہ کسی چیز کی پرواہ نہیں کرتی ہے سوائے زناکاری کے ۔ براہ کرم، مشورہ دیں کہ مجھے کیا کرنا چاہئے؟

    جواب نمبر: 59289

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 614-590/N=7/1436-U

    آپ نے اپنی بیوی کو میکہ میں چھوڑ رکھا ہے اور بظاہر آپ اس کے حقوق زوجیت ادا نہیں کررہے ہیں، یہ اچھا نہیں، بعض مرتبہ ایسی ہی چیزیں عورتوں کی بے راہ روی کا سبب بن جاتی ہیں؛ لہٰذا آپ اسے میکہ سے اپنے یہاں لے آئیں، اس کے حقوق ادا کریں، نرمی ومحبت کے ساتھ اسے سمجھائیں اور اس کے لیے دعا بھی کریں، ان شاء اللہ وہ نیک وپارسا بن جائے گی، اور آپ کی اطاعت وفرماں برداری کیا کرے گی، اللہ تعالیٰ اس کے حالات درست فرمائیں اور آپ کو اس کے ساتھ خوش گوار ازدواجی زندگی عنایت فرمائیں، آمین۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند