• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 58899

    عنوان: اگر کوئی آدمی اپنی بیوی سے کہے کہ اگر تو چاہے تو میں تجھے طلاق دیتاہوں ، میں تجھے طلاق دیتاہوں تو کیا اس سے طلاق واقع ہوجائے گی کہ نہیں؟

    سوال: اگر کوئی آدمی اپنی بیوی سے کہے کہ اگر تو چاہے تو میں تجھے طلاق دیتاہوں ، میں تجھے طلاق دیتاہوں تو کیا اس سے طلاق واقع ہوجائے گی کہ نہیں؟

    جواب نمبر: 58899

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 573-650/H=7/1436-U ظاہر تو یہی ہے کہ شوہر کا یہ قول (اگر تو چاہے تو میں تجھے طلاق دیتا ہوں) بیوی کی چاہت کے اظہار پر طلاق دینے کا وعدہ ہے اور محض وعدہ سے طلاق واقع نہیں ہوتی، پس صورت مسئولہ میں طلاق کسی قسم کی واقع نہ ہوئی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند