• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 58128

    عنوان: میں نے اپنی بیوی کو موبائل میسیج میں یہ ٹائپ کر کے بھیجا کہ (آپ اپنی آزاد زندگی گذاریں اور میں اپنی آزاد زندگی گذارتا ہوں)،

    سوال: میں نے اپنی بیوی کو موبائل میسیج میں یہ ٹائپ کر کے بھیجا کہ (آپ اپنی آزاد زندگی گذاریں اور میں اپنی آزاد زندگی گذارتا ہوں)، میرا ارادہ طلاق کا بالکل بھی نہیں تھا اور نہ ہی میں اپنی بیوی کو طلاق دینا چاہتاتھا۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ کیا یہ الفاظ کنایہ ہیں اور کیا طلاق بائنہ وقع ہوئی یا نہیں؟ نیز اگر ہوئی تو دوبارہ رجوع کی کیا صورت ہے؟ واضح رہے کہ یہ الفاظ صرف ایک ہی دفع ٹائپ کرکے بھیجے گئے ہیں اور غصے سے بھیجے گئے ہیں۔

    جواب نمبر: 58128

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 521-521/M=5/1436-U مسئولہ صورت میں کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی۔ (مستفاد: امداد الاحکام: ۴/۴۱-۴۲، ط: زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند