• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 58079

    عنوان: فاطمہ کا بحالت نابالغی نکاح ہواتھا، اب فاطمہ کسی بھی حال میں رخصتی کے لیے تیار نہیں ہے، اورلڑکا یعنی شوہر طلاق دینے کے لیے تیار نہیں ہے، کیا قاضی کو اس حالت میں نکاح فسخ کرنے کا اختیار حاصل ہے؟یا اس مسئلہ کا حل صرف خلع کے ذریعہ ہی کیا جاسکتاہے؟

    سوال: فاطمہ کا بحالت نابالغی نکاح ہواتھا، اب فاطمہ کسی بھی حال میں رخصتی کے لیے تیار نہیں ہے، اورلڑکا یعنی شوہر طلاق دینے کے لیے تیار نہیں ہے، کیا قاضی کو اس حالت میں نکاح فسخ کرنے کا اختیار حاصل ہے؟یا اس مسئلہ کا حل صرف خلع کے ذریعہ ہی کیا جاسکتاہے؟

    جواب نمبر: 58079

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 343-397/H=5/1436-U اگر نباہ کی کوئی صورت نہیں تو خلع یا طلاق حاصل کرلی جائے، قاضی کو فسخ نکاح کا اختیار اس صورت میں نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند