• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 58023

    عنوان: میری ایک جاننے والی کو اس کے شوہر نے اسٹامپ پیپر کے ذریعہ پوسٹ دودفعہ طلاق نامہ بھیجا ہے اور اس نے ہر اسٹامپ پیپر پر تین دفعہ طلاق طلاق لکھاہوا ہے، کیا طلاق واقع ہوگئی یا نہیں؟ اور وہ خاتون عدت بھی گذار چکی ہے ، اب اس کا شوہر رجوع کرنا چاہتاہے ، کیا وہ ایسا کرسکتاہے یا نہیں اور وہ کیا کرے؟

    سوال: میری ایک جاننے والی کو اس کے شوہر نے اسٹامپ پیپر کے ذریعہ پوسٹ دودفعہ طلاق نامہ بھیجا ہے اور اس نے ہر اسٹامپ پیپر پر تین دفعہ طلاق طلاق لکھاہوا ہے، کیا طلاق واقع ہوگئی یا نہیں؟ اور وہ خاتون عدت بھی گذار چکی ہے ، اب اس کا شوہر رجوع کرنا چاہتاہے ، کیا وہ ایسا کرسکتاہے یا نہیں اور وہ کیا کرے؟

    جواب نمبر: 58023

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 357-348/H=5/1436-U اگر شوہر اقرار کرتا ہے کہ میں نے اپنی بیوی کو تین طلاق تحریری دیدی ہیں تو اب وہ رجوع نہیں کرسکتا نہ ہی اس کو تجدید نکاح بغیر حلالہٴ شرعیہ کا استحقاق ہے، بعد عدت بیوی کو حق ہوگیا کہ علاوہ شوہر مذکور فی السوال کے جہاں چاہے اپنا عقد ثانی کرلے بخاری شریف ج۲ ۷۹۱، فتاوی ہندیہ ج۱ ۵۰۱ وغیرہ میں صراحت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند