• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 57734

    عنوان: میری شادی ہوئے ایک سال ہوگیاہے اور کسی وجہ سے میں نے اپنی بیوی کو طلاق دیدی تھی ، اس طرح پہلی طلاق ایک کہا ، پھر طلاق دو کہا ، کیا تیسری طلاق ہوگئی؟براہ کرم، جواب دیں۔

    سوال: میری شادی ہوئے ایک سال ہوگیاہے اور کسی وجہ سے میں نے اپنی بیوی کو طلاق دیدی تھی ، اس طرح پہلی طلاق ایک کہا ، پھر طلاق دو کہا ، کیا تیسری طلاق ہوگئی؟براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 57734

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 242-207/Sd=4/1436-U اگر آپ کے سوال کا منشاء یہ ہے آپ نے طلاق دیتے وقت یہ الفاظ کہے: طلاق ایک (یا ایک طلاق) طلاق دو (یا دو طلاق) آگے طلاق تین (یا تین طلاق) نہیں کہا تو صورت مسئولہ میں آپ کی بیوی پر صرف دو طلاق رجعی پڑیں، تیسری طلاق نہیں پڑی، اگر بیوی عدت میں ہے یعنی طلاق کے بعد سے تین ماہواری نہیں گزریں تو آپ رجعت کرسکتے ہیں، اگر عدت پوری ہوگئی تو پھر نکاح جدید کی ضرورت پڑے گی، بہرحال آئندہ آپ صرف ایک طلاق کے مالک رہیں گے، ایک طلاق اگر آپ نے دی تو بیوی آپ کے اوپر بالکلیہ حرام ہوجائے گی، پھر رجعت کی گنجائش نہ رہے گی۔ نوٹ: اگر سوال کا منشا کچھ اور ہے یا آپ نے مذکورہ بالا الفاظ کے علاوہ اور کوئی لفظ کہا ہو تو حکم بدل سکتا ہے، ایسی صورت میں دوبارہ تفصیل لکھ کر حکم معلوم کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند