• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 57721

    عنوان: عبداللہ نے شادی کی ایک لڑکی سے ، شادی کے بعد پتا چلا کہ اس لڑکی کو سفید داغ کی بیماري ہے ، اوریہ بات شادی سے پہلے نہیں بتائی گئی تھی ، تو کیا اس بنیاد پر طلاق دی جا سکتی ہے ؟

    سوال: عبداللہ نے شادی کی ایک لڑکی سے ، شادی کے بعد پتا چلا کہ اس لڑکی کو سفید داغ کی بیماري ہے ، اوریہ بات شادی سے پہلے نہیں بتائی گئی تھی ، تو کیا اس بنیاد پر طلاق دی جا سکتی ہے ؟

    جواب نمبر: 57721

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 401-398/B=5/1436-U صرف اس بنیاد پر عبد اللہ کا اپنی بیوی کو طلاق دینا جائز نہیں۔ اگر عبد اللہ کو سفید داغ ہوجائے اور بیوی طلاق لینا چاہے تو کیا عبد اللہ پسند کریں گے؟


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند