• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 57607

    عنوان: مدت عدت کتنی ہے،مطلقہ کی، کل کتنے دن ہوتے ہیں، مہربانی کرکے دنوں میں لکھیں۔

    سوال: مدت عدت کتنی ہے،مطلقہ کی، کل کتنے دن ہوتے ہیں، مہربانی کرکے دنوں میں لکھیں۔

    جواب نمبر: 57607

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 279-282/B=4/14366-U جس پاکی کی حالت میں شوہر نے طلاق دی ہے اس کے بعد مکمل تین حیض گذرجانے کے بعد عدت پوری ہوتی ہے، اگر حالت حیض میں طلاق دی ہے تو اس کا اعتبار نہ ہوگا، اس کے بعد پورے تین حیض گذرجانے کے بعد عدت پوری ہوگی، اس میں دن کا تعین کرنا مشکل ہے، اور اگر عورت حاملہ ہے تو بچہ پیدا ہوتے ہی عدت پوری ہوجائے گی۔ =============== جواب صحیح ہے، البتہ اس پر اتنا اضافہ ہے کہ اگر عورت عمر دراز ہے حیض نہیں آتا تو طلاق کے بعد سے تین مہینے گذرنے پر عدت پوری ہوجائے گی۔ (س)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند