• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 57406

    عنوان: عورت طلاق كی مدعی ہو اور مرد منكر ایسی صورت میں كیا حكم ہے؟

    سوال: اگر بند کمرے میں کسی عورت کو طلاق ہوتی ہے اور مرد کہتاہے کہ میں نے طلاق نہیں دی اور عورت کہتی ہے کہ طلاق دی ہے۔ اس صورت میں عورت کی گواہی کی کیا حیثیت ہے؟

    جواب نمبر: 57406

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 303-303/M=3/1436-U اگر عورت طلاق کا دعوی کرے اور شوہر انکار کرے توعورت کے ذمہ بینہ لازم ہے،اگر عورت کے پاس شرعی گواہ نہ ہو توشوہر کا انکار بحلف معتبر ہوتا ہے، سوال میں یہ واضح نہیں کہ عورت کتنی طلاق کا دعوی کرتی ہے؟ اگر عورت تین مرتبہ طلاق کا لفظ اپنے کان سے سن لے اور شوہر انکار کرے توعورت کے لیے حلال نہیں کہ وہ شوہر کے ساتھ رہے اور شوہر کو اپنے اوپر قدرت دے لیکن اس معاملے کے حل کے لیے شرعی عدالت سے رجوع کرنا پڑتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند