• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 56861

    عنوان: ایک ساتھ تین طلاق دینے پر۔

    سوال: میں عرفان خاں ولد رشیدخاں پٹھان مورشی۔ مینے اپنی بیوی شاہین پروین ولد حبیب الرحمن کو پانچ چھ لوگوں کی موجودگی میں ایک ساتھ تین طلاق دے دیا ہوں۔اب وہ میری بیوی رہی یا نہیں۔

    جواب نمبر: 56861

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 151-151/M=2/1436-U جب آپ کو اقرار ہے کہ میں نے اپنی بیوی (شاہین پروین) کو پانچ چھ لوگوں کی موجودگی میں ایک ساتھ تین طلاق دیدی ہے تو بلاشبہ آپ کی بیوی پر تینوں طلاقیں پڑگئیں، اور شوہر بیوی کا رشتہ بالکلیہ ختم ہوگیا،اب شاہین پروین آپ کی بیوی نہیں رہی، بلکہ اس سے پردہ لازم ہوگیا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند