• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 56844

    عنوان: دو طلاق دے كر رجوع كرنا؟

    سوال: میرے شوہر امریکہ میں رہتے ہیں، چھ مہینے پہلے انہوں نے مجھے فون پر دو طلاق دی تھی، لیکن عدت کے دوران ہی انہوں نے مجھے فون کیا اور زبانی رجوع کیاتھا، ان کے الفاظ تھے:”میں تم سے رجوع کرتاہوں“اس کے بعد وہ پاکستان آئے اور ایک مہینہ رہا، مگر مجھ سے ملاقات کئے بغیر ہی چلے گئے ،تب سے مجھ سے ان کا کوئی رابطہ نہیں ہے، میں یہ جاننا چاہتی ہوں، کیا میں اب بھی ان کی بیوی ہوں؟یا طلاق ہوگئی ہے؟کیا وہ رجوع کا مناسب طریقہ تھا؟

    جواب نمبر: 56844

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 111-111/Sd=3/1436-U

    بشرطِ صحت سوال صورت مسئولہ میں اگر آپ کے شوہر نے دو طلاقِ رجعی دی تھی، پھر عدت کے اندر اس نے فون پر آپ سے یہ الفاظ کہے: ”میں تم سے رجوع کرتا ہوں“ تو اس جملے سے شوہر کی رجعت ثابت ہوگئی اور آپ اُس کے نکاح میں باقی ہیں: قال الحصکفي: الرجعةُ ہي استدامةُ الملک القائم بلا عوض ما دامت في العدة- بنحو راجعتُک، قال ابن عابدین: قولہ: ”راجعتک أي في حال خطابہا․ (رد المحتار مع الدر المختار: ۲۱-۲۲، کتاب الطلاق، باب الرجعة، ط: دار إحیاء التراث العربي، بیروت)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند