• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 56729

    عنوان: غصہ كی حالت میں بذریعہ فون تین طلاقیں دینا

    سوال: محمد عبد المقیم نے اپنی زوجہ کو اپنی لڑکی کو انٹرنیٹ پر نہ دیکھنے کی وجہ سے حالت غصہ میں بذریعہ فون امریکہ سے تین طلاق دیدی ایسی صورت میں وقوع طلاق کے متعلق کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 56729

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 118-124/L=2/1436-U

    اگر مقیم نے اپنی زوجہ کو تین طلاق دیدی ہے تو تین طلاقیں بیوی پر واقع ہوگئیں اور وہ مغلظہ بائنہ ہوکر شوہر پر حرام ہوگئی، اب دونوں کا ایک ساتھ رہنا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند