• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 55689

    عنوان: شادی کے کچھ عرصے کے بعد بیوی کو اپنے شوہر کے سابقہ ناجائز تعلقات کے بارے میں معلوم ہوا اور دونوں میں جھگڑا ہوگیا اور بات طلاق تک پہنچی ہے، کیا سابقہ ناجائز تعلقات کو لے کر طلاق لینا صحیح ہوگا اور اس مسئلے کو کس طرح سلجھایا جائے؟

    سوال: شادی کے کچھ عرصے کے بعد بیوی کو اپنے شوہر کے سابقہ ناجائز تعلقات کے بارے میں معلوم ہوا اور دونوں میں جھگڑا ہوگیا اور بات طلاق تک پہنچی ہے، کیا سابقہ ناجائز تعلقات کو لے کر طلاق لینا صحیح ہوگا اور اس مسئلے کو کس طرح سلجھایا جائے؟

    جواب نمبر: 55689

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 80-80/Sn=12/1435-U صورتِ مسئولہ میں اگر شادی کے بعد شوہر کا کردار صحیح ہے، اب کسی دوسری عورت کے ساتھ ناجائز تعلق نہیں رکھتا ہے تو محض سابقہ ناجائز تعلقات کو بنیاد بناکر عورت کے لیے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کرنا درست نہیں ہے، حدیث میں بلامعقول وجہ کے مطالبہٴ طلاق کرنے والی عورت کے سلسلے میں بڑی وعید آئی ہے، أیما امرأة سألت زوجہا طلاقًا من غیر بأس فحرام علیہا رائحة الجنة (ترمذي رقم ۱۱۸۷، باب: ما جاء في المختلعات) یعنی جو عورت بلا کسی وجہ کے شوہر سے طلاق مانگے اس پر جنت کی خوشبو حرام ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند