• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 54481

    عنوان: میرے شوہر سے کل کسی بات لڑائی ہوئی اور انہوں نے مجھے کہا کہ تم مجھے چھوڑ دو یا میں تمہیں چھوڑ رہاہوں

    سوال: میرے شوہر سے کل کسی بات لڑائی ہوئی اور انہوں نے مجھے کہا کہ تم مجھے چھوڑ دو یا میں تمہیں چھوڑ رہاہوں۔ میں آپ سے یہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ ان الفاظ سے کیا ایک ساتھ طلاق ہوگئی یا ایک ہوئی ہے؟ یا نہیں ہوئی؟ میں پریشان ہوں اس بات سے ۔ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 54481

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1422-1126/D=12/1435-U صورت مسئولہ میں آپ پر ایک طلاق رجعی واقع ہوئی ہے عدت کے اندر آپ کے شوہر دوبارہ رجوع کرسکتے ہیں چاہے زبان سے رجوع کرے یا بوس وکنار سے البتہ آئندہ آپ کے شوہر کو صرف دو طلاق دینے کا اختیار باقی رہا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند