• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 53612

    عنوان: خلوت صحیحہ سے قبل طلاق

    سوال: کیا فرماتے ھیں علماء دین ومفتیان اسلام اس مسلہ میں کہ خالد مصطفیٰ کا نکاح گلستاں بی کے ساتھ ۸ جولائی ۱۱۰۲ کو ہوا تھا لیکن اب تک رخصت نہین ہوئی اور اس وجہ سے خلوت صحیحہ بھی نہین ہوئی اور اب کھچھ وجوہات کی بنا پر خالد مصطفیٰ نے گلستاں بی کو روبرو گواہان تین بار طلاق دیکر اپنے نکاح سے باہر کر دیا- مذکورہ بالا شکل میں خالد مصطفیٰ کے ذمّہ نان و نفقہ یا مھر کی ادایگی کی بابت شریعت مطہرہ کی روشنی میں مفصل و مدلل جواب عنایت فرماییں

    جواب نمبر: 53612

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1087-760/L=9/1435-U جب طلاق رخصتی اور خلوت سے پہلے ہوگئی ہے تو اب خالد مصطفی کے ذمہ نان ونفقہ نہ ہوگا اور نہ ہی مطلقہ لڑکی پر عدت واجب ہوگی، البتہ جتنا مہر مقرر تھا اس کے نصف (آدھے) کی ادائیگی خالد مصطفی پر لازم ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند