• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 53487

    عنوان: شرطیہ طلاق

    سوال: میں شرطیہ طلاق کے بارے میں معلوم کرنا چاہتا ہوں۔ اسلام میں شرطیہ طلاق کا کیا مسئلہ ہے؟ دوسرے یہ کہ اگر کسی شوہر نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی ہے یہ کہتے ہوئے کہ ”اگر تم اس شخص سے بات کرتی ہو تو تم کو طلاق ہوجائے گی“، اس کے بعد یہ ایک واحد طلاق ہوگی یا (جیسا کہ میں نے سنا) یہ ایک طلاق بائن ہوگی؟ اور کیا اگر شوہر اب اپنے الفاظ کو واپس لینا چاہتا ہے، کیا یہ ممکن ہے؟ براہ کرم تفصیل سے جواب دیں۔

    جواب نمبر: 53487

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1137-925/H=9/1435-U (۱) شرطیہ طلاق میں جیسی طلاق معلق کرتا ہے ویسی ہی طلاق وجود شرط پرو اقع ہوتی ہے، صورت مسئولہ میں بات کرنے پر طلاق رجعی واقع ہوگی، طلاق بائن اس صورت میں نہ ہوگی۔ (۲) الفاظِ طلاق معلق واپس لینے سے واپس نہیں ہوتے، اگر زبان سے واپس کربھی لیے طلاق تب بھی واقع ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند