• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 52906

    عنوان: ایک شخص نے اپنی بیوی کوایک خط میں لکھا کہ اگر تم اپنا حمل گرادو اوریہ میرا حکم ہے اگر ایسا نہیں کروگی تو تم جانو اورتمہارا کام جانے ، ہم سے کوئی واسطہ نہیں تو اس کا مطلب کیا ہوگا؟ آپ کے جواب کا انتظاررہے گا۔

    سوال: ایک شخص نے اپنی بیوی کوایک خط میں لکھا کہ اگر تم اپنا حمل گرادو اوریہ میرا حکم ہے اگر ایسا نہیں کروگی تو تم جانو اورتمہارا کام جانے ، ہم سے کوئی واسطہ نہیں تو اس کا مطلب کیا ہوگا؟ آپ کے جواب کا انتظاررہے گا۔

    جواب نمبر: 52906

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 772-640/D=7/1435-U ”تم جانو تمہارا کام جانے ہم سے کوئی واسطہ نہیں“ یہ جملہ صریح الفاظ طلاق میں سے نہیں ہے۔ البتہ شوہر نے آخری جملہ ”ہم سے کوئی واسطہ نہیں“ سے طلاق کی نیت کی ہو یا طلاق کی نیت سے یہ جملہ بولا ہو تو طلاق واقع ہوگی ورنہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند