• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 52354

    عنوان: كیا اللہ سے طلاق کا سوال کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    سوال: کیا کہتے ہے علماء کرام اگر ایک شخص کہے کہ میں طلاق کو مصیبت کہتا ہو- اور پھر اسی وقت یا بعد میں کہے کہ میں مصیبتوں یا مصیبت میں ہویا میں مصیبتی ہو تو کیا اس سے طلاق ہو جاتی ہے یا نکاح پر کچھ اثر پڑتا ہے ؟ اور کیا اللہ سے طلاق کا سوال کرنے سے طلاق ہوجاتی ہے ؟

    جواب نمبر: 52354

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 741-518/L=6/1435-U طلاق کے الفاظ خاص ہیں، ”مصیبتوں، یا مصیبت میں ہوں، یا مصیبتی ہوں“ یہ الفاظِ طلاق میں سے نہیں ہیں، اس لیے ان الفاظ سے طلاق واقع نہیں ہوئی۔ (۲) اللہ سے طلاق کا سوال کرنے سے طلاق واقع نہیں ہوتی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند