• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 52140

    عنوان: مجھے ایک بات جاننی ہے کہ ایک بار طلاق بولنے سے طلاق ہوجاتی ہے ؟ ایک طلاق بولنے کے بعد ہم نے آپس میں بات کرکے سب کچھ صلح کرلی ہے، براہ کرم،اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

    سوال: مجھے ایک بات جاننی ہے کہ ایک بار طلاق بولنے سے طلاق ہوجاتی ہے ؟ ایک طلاق بولنے کے بعد ہم نے آپس میں بات کرکے سب کچھ صلح کرلی ہے، براہ کرم،اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 52140

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 870-711/B=6/1435-U ایک بار طلاق بیوی کودینے سے ایک طلاق رجعی پڑتی ہے، اور عدت ختم ہونے سے پہلے آپ میں صلح مصالحت کرلینے کے بعد رجعت صحیح ہوجاتی ہے، لیکن وہ طلاق ختم نہیں ہوتی بلکہ باقی رہتی ہے، آئندہ اسے صرف دو طلاق دینے کا حق رہے گا، یعنی جب کبھی دو طلاق دے گا تو تینوں طلاقیں واقع ہوکر مغلظہ ہوجائیں گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند