• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 50557

    عنوان: شوہر فون پر مذکورہ الفاظ کے کہنے کا اقرار کرتا ہو تو آپ کی بہن پر تین طلاق مغلظہ واقع ہوگئی دونوں کارشتہ نکاح بالکلیہ ختم ہوگیا

    سوال: میری بہن کی شادی ہوئے تین سال ہوگئے، اس کا گھر ہنسی خوشی سے گذر رہا تھا، لیکن کچھ غلط فہمیوں کی وجہ سے اس کے شوہر نے اسے فون پر اسپیکر چلا کر طلاق، طلاق،طلاق، کہا اور کچھ دن بعد مہر کی رقم ، جہیز کے لین دین ، زیور ، سب ہوگیا، پر اب دونوں کو بہت زیادہ احساس ہورہا ہے کہ ان سے بہت بڑی غلطی ہوگئی ہے تو آپ مہربانی کرکے مجھے بتائیں کہ ان کو طلاق واقع ہے یا نہیں؟ اور کس طرح دونوں رجوع کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 50557

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 276-215/D=3/1435-U شوہر فون پر مذکورہ الفاظ کے کہنے کا اقرار کرتا ہو تو آپ کی بہن پر تین طلاق مغلظہ واقع ہوگئی دونوں کارشتہ نکاح بالکلیہ ختم ہوگیا،مطلقہ اپنی عدت پوری کرنے کے بعد کسی بھی دوسرے مرد سے نکاح کرسکتی ہے، شوہر سابق سے دوبارہ نکاح بدون حلالہ شرعیہ کے جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند