• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 50537

    عنوان: اگر عدالت کا فیصلہ برائے تنسیخ نکاح ہو تو کیا یہ فیصلہ ایک طلاق کے برابر ہوگا یا تین طلاق کے برابر؟

    سوال: اگر عدالت کا فیصلہ برائے تنسیخ نکاح ہو تو کیا یہ فیصلہ ایک طلاق کے برابر ہوگا یا تین طلاق کے برابر؟

    جواب نمبر: 50537

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 413-356/H=3/1435-U تین طلاق کے برابر تو نہیں ہوتا، البتہ کبھی ہوتا ہے، تو ایک طلاق کے حکم میں ہوتا ہے جس فیصلہ کے متعلق معلوم کرنا ہو اس کے تمام کاغذات مقامی علمائے کرام اصحابِ فتوی حضرات کے سامنے پیش کرکے معلوم کرلیں، تو بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند