• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 5049

    عنوان:

    برائے کرم میری درج ذیل مسائل میں رہنمائی فرماویں۔ میرے بھائی نے زبانی طور پر ایک ہی وقت میں واضح الفاظ کے ساتھ اپنی بیوی کو تین طلاق دی۔ وہ کہتا ہے کہ یہ ایک ہی مانی جائے گی۔ میری ماں اس ناخوش گوار واقعہ کی گواہ ہے۔ برائے کرم مجھے بتائیں کہ کیا یہ طلاق واقع ہوگی یا نہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 5049

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 383=383/م

    صورت مسئولہ میں آپ کے بھائی کی بیوی پر تینوں طلاق واقع ہوکر مغلظہ ہوگئیں، ایک ہی مجلس میں ایک ہی لفظ سے دی گئی تین طلاق بھی تین ہی شمار ہوتی ہے، جمہور حضرات صحابہ کرام، تابعین عظام، ائمہ مجتہدین اورعلماء مسلمین کا یہی مذہب ہے، ذہب جمہور الصحابة والتابعین و من بعدہم من أئمة المسلمین إلی أنہ یقع ثلاثاً (فتح القدیر)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند