• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 50015

    عنوان: بیوی نے میرے سلسلے میں غلط اقدام اٹھائے اس سلسلے میں مشورہ دركار ہے

    سوال: اس وقت جن مسائل سے میں دو چار ہوں اس کے بارے میں مجھ کو مشورہ دیں، جو کہ حسب ذیل ہیں: میری بیوی نے میرے اعتماد کا غلط استعمال کیا اور میرے خلاف غلط الزام لگانے کے لیے میری تمام تفاصیل کا استعمال کیا اور میرے خلاف کورٹ میں قانونی شکایت کیس درج کرایا۔ وہ مجھ سے طلاق کا مطالبہ نہیں کررہی ہے بلکہ صرف بڑی رقم اور پیسہ کا مطالبہ کررہی ہے اپنی شرائط پر رہنے کے لیے۔ اس کو قانونی طریقہ کار کے بارے میں اچھی معلومات ہے اور مضبوط تعاون بھی حاصل ہے۔ اور میرے پاس ان الزامات کو غلط ثابت کرنے کے لیے کوئی ثبوت نہیں ہے، اور میں اس کی مانگ کو قبول کرنے کا بھی اہل نہیں ہوں۔ براہ کرم مجھ کو مشورہ دیں کہ میں کیا کروں اور میں اس سے کیسے نپٹوں جو میرے چھوٹے لڑکے کو (پانچ مہینہ عمر)کو مجھ سے لے کر چلی گئی ہے۔ اس نے اپنا نام بھی تبدیل کرلیا ہے۔ براہ کرم مجھ کو مشورہ دیں۔ براہ کرم میرے لیے دعا کریں اور مجھ کو کوئی مناسب دعا بتائیں۔ اللہ میری مدد کرے۔

    جواب نمبر: 50015

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 143-143/M=2/1435-U کسی ماہر ہوشیار وکیل سے اس بارے میں مشورہ کرلیں، اللہ تعالیٰ آپ کو غلط الزامات سے بری فرمائے اور پریشانی دور فرمائے، حَسْبُنَا اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْل کا وظیفہ صبح وشام اول وآخر گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ ایک سو گیارہ مرتبہ پڑھا کریں، نمازوں کی پابندی رکھیں اور نماز کے بعد اللہ تعالیٰ سے خصوصی دعا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند