• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 49805

    عنوان: میری بیوی خلع مانگتی ہے اور میں دینانہیں چاہتاہوں، اس نے تمام زیور حق مہر میں لکھوائے تھے ، اب وہ میرے پاس ہیں ، کیا خلع کی صورت میں حق مہر کے زیور مجھ پہ حرام ہے؟

    سوال: میری بیوی خلع مانگتی ہے اور میں دینانہیں چاہتاہوں، اس نے تمام زیور حق مہر میں لکھوائے تھے ، اب وہ میرے پاس ہیں ، کیا خلع کی صورت میں حق مہر کے زیور مجھ پہ حرام ہے؟

    جواب نمبر: 49805

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 309-256/B=2/1435-U خلع تو میاں بیوی دونوں کی رضا مندی سے ہوتا ہے، اگر آپ خلع نہیں کرنا چاہتے ہیں تو بیوی کو آرام کے ساتھ رکھئے اس کی جملہ ضروریات کو پورا کیجیے، اس کے حقوق ادا کیجیے، اس کے اوپر ظلم نہ کیجیے، اخلاق کے ساتھ پیش آئیے، اسے ہمیشہ خوش رکھئے۔ اگر خدا نخواستہ خلع کی نوبت آئی تو خلع مہر وغیرہ کے عوض میں ہوتا ہے، اگر مہر کے بدلہ میں بیوی طلاق مانگتی ہے تو جس قدر زیور مہر میں ہیں، طلاق کے بعد آپ ان زیورات کے حق دار ہوجائیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند