• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 49172

    عنوان: طلاق کلما کا حل کیا ہے؟

    سوال: طلاق کلما کا حل کیا ہے؟

    جواب نمبر: 49172

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1470-1415/B=1/1435-U کوئی فضولی یعنی تیسرا آدمی اپنی طرف سے کسی لڑکی کے ساتھ اس کا نکاح کردے پھر آکر لڑکے کو خبر دے، لڑکا خبر سن کر کچھ پیسے مہر کے دیدے، زبان سے قبول نہ کرے تو اس طرح سے اس کا نکاح ہوجائے گا اور یہ مہر کپڑے وغیرہ خوشی میں پیش کرنا، قبول کرنے کے قائم مقام ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند