• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 47662

    عنوان: اگر خاوند اپنی بیوی کو جب کہ وہ پیٹ سے ہو تین طلاق دیدے تو اس صورت میں کیا طلاق ہوجائے گی؟

    سوال: میر ا سوال یہ ہے کہ اگر خاوند اپنی بیوی کو جب کہ وہ پیٹ سے ہو تین طلاق دیدے تو اس صورت میں کیا طلاق ہوجائے گی؟

    جواب نمبر: 47662

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1250-1021/H=11/1434 بیوی پیٹ سے ہو اور تین طلاق دیدیں تو تینوں واقع ہوگئیں ، بچہ پیدا ہونے پر عدت ختم ہوجائے گی اور عورت کو بعد ولادت نکاحِ ثانی کا حق ہوجائے گا یعنی علاوہ تین طلاق دینے والے شخص کے جس سے چاہے نکاح کرلے گی، بخاری شریف ج۲ ص۷۹۱ فتاوی الہندیہ ج۱ ص۵۰۱ وغیرہ میں صراحت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند