• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 46926

    عنوان: کیا مرد طلاق معلق کرنے کے بعد اسے ختم کرسکتا ہے یا نہیں؟

    سوال: ایک شخص اگر اپنی بیوی سے کہے کہ اگر تم حمل ضائع نہیں کروگی تو تمہیں طلاق ہے ، اب اسے کیا کرنا چاہئے؟اور کیا مرد معلق کرنے کے بعد ختم کرسکتاہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 46926

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1143-879/H=10/1434 (۱) اگر بیوی حمل سے ہو اور اسی حمل کو ضائع نہ کرنے پر طلاق معلق کی ہے اور بعینہ وہی الفاظ اس شخص نے بولے ہیں کہ جو استفتاء میں لکھے ہیں تو ضائع نہ کرنے کی صورت میں ایک طلاق رجعی واقع ہوگی (بچہ پیدا ہونے پر) (۲) اور بغیر کسی وجہِ شرعی کے حمل کو ضائع کرنا جائز نہیں اور اعضاء بن جانے کی صورت میں حرام ہے، بلکہ قتل ِنفس کا گناہ ہے۔ (۳) تعلیق کو ختم نہیں کرسکتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند