• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 43908

    عنوان: قرآن خوانی

    سوال: کیا ثواب کی نیت سے گھر میں قرآن خوانی کرانا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 43908

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 229-203/N=3/1434 قرآن خوانی کرانے کا مقصد جب ایصال ثواب ہے تو اس کے لیے قرآن پڑھنے والوں کو گھر بلانے کی ضرورت نہیں، انھیں گھر بلائے بغیر بھی قرآن پڑھواکر ایصال ثواب کروایا جاسکتا ہے، البتہ قرآن پڑھنے والوں کو قرآن خوانی پر کسی قسم کا کوئی معاوضہ نہ دیا جائے ورنہ قرآن خوانی درست نہ ہوگی، کیونکہ اس صورت میں خود قرآن پڑھنے والوں کو ہی کوئی ثواب نہ ملے گا اور جب ان کو ہی ثواب نہ ملا تو وہ دوسروں کو کیا ایصالِ ثواب کریں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند