• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 43634

    عنوان: اگر باپ بیٹے سے طلاق دلوائے تو...

    سوال: اگر والد کہے تو کیا بیٹے کو اپنی بیوی کو طلاق دے دینی چاھئے؟ بیٹا اپنی بیوی کو طلاق نہیں دینا چاہتا اور مزید یہ کہ باپ کا دین کی طرف رجحان نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ بیٹا اور بہو پنج وقتہ نمازی ہیں۔ مزید یہ کہ باپ اپنی انا کو مدنظر رکھتا ہے اور ہر وقت غلطیوں کی تلاش میں رہتا ہے اور یہ بھی ممکن ہے کہ بیٹے اور بہو کا قصور ۱۰ سے ۱۵ فیصد تک ہو سکتا ہے۔ امید ہے مدلل جواب سے مطلع فرمائیں گے۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 43634

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 227-156/L=3/1434 اگر بہو بے قصور ہو یا اس کا قصور برائے نام ہو اور والد اپنے لڑکے سے یہ کہے کہ تم اپنی بیوی کو طلاق دیدو تو ایسی صورت میں لڑکے پر والد کی اطاعت لازم نہیں اور لڑکا عدم تعمیل کی وجہ سے گنہ گار نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند