• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 43406

    عنوان: اسٹامپ پیپر پہ طلاق طلاق طلاق لکھوانا

    سوال: میرے ۱ یک دوست نے دوسری شادی کی لیکن اس کے پہلے سسرال والوں نے بندوق کی نوک پہ اس سے اسٹامپ پیپر پہ طلاق طلاق طلاق لکھوا کر اس سے دستخط کروا لیے ۔ تو اب یہ بتائیں کہ اس کی بیوی کو طلاق ہو گئی یا نہیں؟

    جواب نمبر: 43406

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 191-189/M=2/1434 اگر شوہر نے زبان سے طلاق کا تلفظ نہیں کیا تو مذکورہ صورت میں اس کی بیوی پر طلاق واقع نہیں ہوئی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند