معاشرت >> طلاق و خلع
سوال نمبر: 43062
جواب نمبر: 43062
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 141-121/B=2/1434 اگر پہلی طلاق رجعی دینے کے بعد مکمل تین حیض بیوی کے گذرگئے تو بیوی بائنہ ہوگئی، دوسری طلاق رجعی واقع نہ ہوئی۔ پھر سات ماہ کے بعد تیسری طلاق دی تو دوسری اور تیسری طلاق لغو ہوئی، صرف ایک طلاق واقع ہوئی۔ مکمل تین حیض آنے کے بعد وہ بائنہ ہوگئی۔ اگر دونوں آپس میں نکاح کرنے پر راضی ہوں تو جدید نکاح نئے مہر کے ساتھ کرکے دونوں ازدواجی زندگی گذارسکتے ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند