• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 42920

    عنوان: تین طلاق دیدی ہے تو تینوں طلاقیں واقع ہوگئیں

    سوال: (۱) میری بہن اور کزن(رشتہ میں بھائی) کی شادی پانچ ماہ پہلے ہوئی تھی، میرے کزن نے میری بہن کو طلاق دیدی اور یہ الفاظ استعمال کئے : ” میں نے تمہیں طلاق دی، میں نے تمہیں تین طلاق دی“ کیا نکاح ثانی کی گنجائش باقی ہے یا نہیں؟ (۲) کزن نے اس وجہ سے طلاق دی کہ جب میں چودہ /پندرہ سال کاتھا تو اپنی ساس (سگی پھوپھی ) کے پاس لیٹا ہوا تھا اور مجھے شہوت آگئی اور میں فور الگ ہوگیا، کزن نے اپنے طورپر تحقیق کی اور پتا کروایا کہ اس جواز پر ان کا نکاح جائز نہیں اوریہ بات کزن کو پانچ ماہ بعد پتا معلوم ہوئی (وہ عالم کا کورس کررہا ہے اور یہ مسئلہ اسے اب پتاچلا تو اس نے فور اًچھوڑ دیا) کیا اس کا یہ جواز درست ہے؟اور طلاق واجب ہوگئی یااس میں کوئی گنجائش باقی ہے؟براہ کرم، اس پر فتوی دیں۔

    جواب نمبر: 42920

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 59-31/L=2/1434 (۱) جب آ پ کے کزن نے آپ کی بہن کو تین طلاق دیدی ہے تو تینوں طلاقیں واقع ہوگئیں بشرطیکہ زوجین کے درمیان صحبت یا خلوت ہوچکی ہو۔ اور آپ کی بہن اپنے شوہر پر مغلظہ بائنہ ہوکر حرام ہوگئی۔ (۲) حرمت مصاہرت کے ثبوت کے لیے کچہ شرائط ہیں، آپ اپنے کزن سے کہیں وہ خود معاملہ کی پوری تفصیل لکھ کر سوال کرلیں، یا تفصیل بتاکر مقامی علماء سے دریافت کرلیں۔ آپ نے جو سوا للکھا ہے وہ نہایت مبہم اور غیرواضح ہے اس کی روشنی میں جواب نہیں دیا جاسکتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند