• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 42796

    عنوان: طلاق بذریعہ ڈاك

    سوال: گذارش ہے کہ عبد العلیم خان․․․․․․․․․․نے اپنی بیوی مسمات ․․․․․․․․․․․کو چار گواہوں کی موجودگی میں سورپئے کے غیر سرکاری نوٹ اسٹامپ پر لکھ کر چودہ اکتوبر 2012 کو طلاق دیدی ہے۔اس وقت بیوی مسمات اپنی میکے بھوپال میں تھی اور عبد العلیم نے بذریعہ ڈاک وہ طلاق نامہ ان تک پہنچایا۔ سوال یہ ہے کہ مندرجہ بلاطریقے سے دی گئی طلاق شرعی اعتبارسے ہوگئی یا نہیں؟کیا یہ دونوں اب میاں بیوی کے حقوق کے ساتھ رہ سکتے ہیں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 42796

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 4-5/L=1/1434

    مذکورہ بالا صورت میں عبدالعلیم خان کی بیوی پر طلاق واقع ہوگئی، البتہ کتنی طلاق واقع ہوئی اور وہ دونوں میاں بیوی کے حقوق کے ساتھ رہ سکتے ہیں یا نہیں؟ اسکا جواب اسی وقت ممکن ہے جب کہ طلاق نامہ کو منسلک کرکے سوال کیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند