عنوان: خلع اور دوسری شادی کے بعد بچوں پر کس کا حق
سوال: میرے شوہر نے مجھے ۳ دفعہ طلاق دے دی لیکن بعد میں مکر گئے ۔ میرے سامنے مانتے تھے لیکن لوگوں کے سامنے انکار کرتے رہے۔ پھر میں نے اپنے شوہر سے خلع لے لیا۔ میری دو بیٹیاں ہیں۔ دونو بیٹیاں دو سال سے چھوٹی ہیں۔ اب میری دوسری جگہ شادی ہو رہی ہے.پہلے شوہر سے خلع ا ور پھر دوسری شادی کے بعد بیٹیوں پر کس کا حق ہو گا؟ اور اگر بیٹیوں پر ۹ سال تک میرا حق ہو گا تو ۹ سال کی عمر میں بیٹیاں ہر حال میں مرد کو دینی ہوں گی یا بیٹیوں کی مرضی کے مطابق فیصلہ ہو گا؟
جواب نمبر: 4265201-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 98-82/B=2/1434
اگر لڑکی ہے تو ۹ سال تک پرورش کرنے کا حق شرعاً ماں کو حاصل ہوتا ہے، اس کے بعد باپ کے حوالہ کرنا ہوگا۔ بالغ ہونے کے بعد اگر لڑکی اپنی ماں کے ساتھ رہنا چاہے، باپ کے یہاں جانا نہ چاہے تو پھر ماں کے حوالہ کردیا جائے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند