• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 42522

    عنوان: مسائل میں عرف كا اعتبار ہوتا ہے

    سوال: عرف کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ میں پاکستان میں رہتا ہوں تو کیا میں پاکستان کے عرف پر یقین کروں یا پھر انڈیا کے عرف پر؟ میرا مطلب ہے کہ میں اپنی بیوی کو ہلکی پھلکی بحث میں دو دفعہ بغیر کسی طلاق کی نیت سے لفظ "آزاد" (پاکستان میں علماء کرام نے اسے لفظ کنایہ قرار دیا ہے) کا استعمال کر چکا ہوں، برائے مہربانی جلد جواب دیجیے۔

    جواب نمبر: 42522

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1356-1341/N=1/1434 (۱) بعض مسائل میں شریعت کے نزدیک عرف ورواج کا اعتبار ہوتا ہے اور اس کے مطابق احکام مرتب ہوتے ہیں، علامہ شامی رحمہ اللہ نے عقود رسم المفتی میں فرمایا: والعرف في الشرع لہ اعتبار، لذلک علیہ الحکم قد یدار۔ (۲) آپ مجھے پاکستان کے ان علماء کا فتویٰ یا تحریر ارسال کریں جو لفظ آزاد کو کنائی الفاظ طلاق میں شمار کرتے ہیں، پھر ان شاء اللہ آپ کے سوا ل کا جواب تحریر کیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند