• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 42446

    عنوان: خواب یا سوتے میں طلاق ؟

    سوال: میں آج کل طلاق کے متعلق فتویٰ پڑھ رہا ہوں اور ان کے مسائل کو سمجھنے کی کوشش کر رہا ہوں، میرا سوال یہ ہے کہ کیا سوتے ہوئے طلاق واقع ہو جاتی ہے یا خواب میں طلاق واقع ہو جاتی ہے؟ ظاہر ہے سوتے ئے انسان کا اپنے اوپر کوئی کونٹرول نہیں ہوتا.جب میں صبح اٹھا تو مجھے ایسا محسوس ہوا کہ خواب میں یا پھر رات کو سوتے ہوئے مجھ سے اشارتاً میرا مطلب ہے کہ مجھے تین گہرے گہرے سانس آئے ہیں اور کچھ گڑ بر ھوئی ہے تو کیا سوتے ہوئے یا پھر خواب میں طلاق واقع ہو جاتی ہے؟

    جواب نمبر: 42446

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1685-1136/L=1/1434 سوتے ہوئے یا خواب میں طلاق دینے سے طلاق واقع نہیں ہوتی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند