• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 42067

    عنوان: مسئلہ طلاق

    سوال: ایک آدمی نے اپنے گھر میں توں تکرار کرتے کرتے اس کی بیوی نے غیر شائشتہ اور نازیبا لہجہ میں اپنے خاوند کو لفن دفن کرنے لگی جس پر خاوند نے تنبیہ کے لئے یہ کہہ دیا کہ میں تم کو طلاق دے دوں گا اگر تو باز نہ آئی تو اس پر بیوی نے اسی نازیبا لہجہ میں خاوند کو یہ کہہ دیا کہ اگر تجھ کو ماں نے جنا ہے تو تجھ میں غیرت ہے تو ابھی طلاق دے۔خاوند اس کے جواب میں کہ کہہ دیتا ہے کہ جا طلاق ہی طلاق ہے فارغ ہے، کیا ان الفاظ کے ادا کرنے کے بعد طلاق واقع ہو جاتی ہے کہ نہیں؟

    جواب نمبر: 42067

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1729-116/H=11/1433 خاوند کے ان الفاظ (جا طلاق ہی طلاق ہے فارغ ہے) سے صورتِ مسئولہ میں طلاق واقع ہوگئی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند