معاشرت >> طلاق و خلع
سوال نمبر: 41747
جواب نمبر: 41747
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1512-1512/M=11/1433 (۱) صورت مسئولہ میں جب کہ آپ کی نیت طلاق دینے کی نہیں تھی تو اس سے کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی۔ (۲) جو لفظ آپ نے استعمال کیا ہے اس میں نیت ضروری ہے، ہاں اگر صریح الفاظ سے طلاق دی جائے تو نیت کی کوئی ضرورت نہیں، محض لفظ کی ادائیگی سے طلاق واقع ہوجائے گی۔ (۳) طلاق کے لیے طلاق کا صریح لفظ استعمال کرنا ضروری نہیں، کنائی الفاظ سے بھی جب کہ نیت یا دلالتِ حال پائی جائے طلاق واقع ہوجاتی ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند