• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 41360

    عنوان: بیوی کو ڈرانے کے لیے طلاق طلاق طلاق کہا تو اسکا کیا حکم ہے؟

    سوال: براہ کرم بتائیں کہ زید نے بلا ارادہ صرف اپنی بیوی کو ڈرانے کے لیے طلاق طلاق طلاق کہا تو اسکا کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 41360

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1404-1407/M=10/1433 صریح الفاظ طلاق میں کسی اور نیت کا اعتبار نہیں ہوتا، اگر زید طلاق کا لفظ تین مرتبہ کہنے کا اقرار کرتا ہے اور اس کی بیوی مدخولہ ہے تو اس کی بیوی پر تینوں طلاقیں پڑگئیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند