• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 41333

    عنوان: تین طلاقوں كے بارے میں

    سوال: میان بیوی کے درمیان جھگڑ اہوا ، بحث اتنی تیزہوگئی کہ بیوی نے طلاق مانگ لی اور شوہر نے تین طلاق د ے ڈالی، اس کے بعد بیوی اپنے میکے چلی گئی مگر اس کے گھروالے چاہتے ہیں کہ دونوں میاں بیوی ایک ساتھ ہوجائیں۔ اب اس مسئلہ کا کیا حل ہے؟

    جواب نمبر: 41333

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1461-1080/M=10/1433 شوہر نے تین طلاق دیدی، شوہر کو اس کا اقرار ہے یا شرعی شہادت قائم ہے تو ایس صورت میں بیوی پر تین طلاق مغلظہ واقع ہوگئی، دونوں کا رشتہ نکاح ختم ہوگیا، عورت عدت پور کرنے کے بعد آزاد ہوجائے گی، شوہر مذکور فی السوال کے علاوہ کسی بھی دوسرے مرد سے نکاح کرسکتی ہے، اسی شوہر سے دوبارہ نکاح بدون حلالہ شرعی کے نہیں ہوسکتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند