• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 41005

    عنوان: طلاق

    سوال: میرے ایک دوست ہیں جنہوں نے اپنی بیوی کو ایک ہی بار میں تین طلاق دے دی ہے اور وہ کہتے ہیں کہ میں نے جو دوسری اور تیسری طلاق دی ہے وہ صرف ڈرانے کے لئے اور پہلی طلاق کو مضبوط بنانے کے لئے دی ہے اس حالت میں انکے بتانے کے حساب سے انکی بیوی کو طلاق ہوئی یا نہیں؟ مہر بانی کرکے قرآن اور حدیث کی روشنی میں جواب مرحمت فرمائیں.

    جواب نمبر: 41005

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1362-867/L=10/1433 طلاق کے وقوع میں تو کوئی شبہ نہیں ہے، البتہ اگر آپ کے دوست نے دوسری اور تیسری طلاق بطور تاکید کے (پہلی طلاق کو مضبوط بنانے کے لیے دی ہے) اس پر وہ حلف اٹھانے کے لیے بھی تیار ہوں تو ایسی صورت میں صرف ایک طلاق رجعی واقع ہوگی اور دوسری وتیسری طلاق لغو ہوجائے گی، اور شوہر کو تاوقتِ عدت رجعت کا حق حاصل ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند