• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 39586

    عنوان: زیادہ دور رہنے سے طلاق نہیں پڑتی۔

    سوال: میاں بیوی کتنے دن الگ رہیں تو طلاق ہوجا تی ہے؟ میاں نے دس سال سے بیوی کو ہاتھ تک نہیں لگا یا تفصیل سے جواب دیں ایسی کوئی صورت ہے؟

    جواب نمبر: 39586

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1053-1053/M=7/1433 میاں بیوی کے الگ رہنے سے از خود کوئی طلاق واقع نہیں ہوتی چاہے کتنی ہی لمبی مدت تک دونوں علاحدہ رہیں، البتہ حقوق زوجیت سے لاپروائی بلاشبہ گناہ ہے، اگر میاں نے بغیر کسی شرعی عذر کے دس سال سے بیوی کو ہاتھ نہیں لگایا تو یہ شوہر کا قصور ہے، حقوق العباد کا معاملہ سنگین ہے، بہت ڈرنے کی ضرورت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند