معاشرت >> طلاق و خلع
سوال نمبر: 3825
اگر کوئی اپنی بیوی سے کہتاہے : میں تمہارے بارے میں فیصلہ کرتا ہوں، اور یہ کہہ کر اگر اس کا مقصد اس کو طلاق کی دھمکی دینی ہو ، لیکن در حقیقت وہ اس کو طلاق نہیں دے رہا ہو، تو کیا ایسا کہنے سے نکاح پر اثر پڑے گا؟
اگر کوئی اپنی بیوی سے کہتاہے : میں تمہارے بارے میں فیصلہ کرتا ہوں، اور یہ کہہ کر اگر اس کا مقصد اس کو طلاق کی دھمکی دینی ہو ، لیکن در حقیقت وہ اس کو طلاق نہیں دے رہا ہو، تو کیا ایسا کہنے سے نکاح پر اثر پڑے گا؟
جواب نمبر: 382501-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 500/ د= 446/ د
فیصلہ کرتا ہوں کا جملہ کنائی الفاظ میں سے ہے، اگر شوہر نے طلاق دینے کی نیت سے نہیں کہا ہے تو کوئی طلاق واقع نہیں ہوگی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میرے ابو او ربہنوئی وہابی (غیر مقلدین)
گروہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ میرے بہنوئی نے میری بہن کی لڑائی جھگڑے کے دوران کہا کہ:
(۱)میں تمہیں طلاق دیتا ہوں (۲)میں تمہیں طلاق دیتا ہوں (۳)میں تمہیں طلاق دیتا ہوں)۔ پھر چند دن بعد
یہ کہہ کر رجوع کرلیا کہ ہمارے یہاں مجلس واحد میں تین طلاق ایک گنی جاتی ہے۔
چونکہ میرے ابو بھی اسی گروپ کے تھے لہذا انھوں نے میری بہن کو واپس بہنوئی کے پاس
بھیج دیا۔ اس واقعہ کے بعد ان کے یہاں دو بچے اور ہوئے اور وہ دونوں آج تک ساتھ میں
زندگی گزار رہے ہیں۔ فقہ حنفی کے مطابق جواب دیں کہ کیا وہ دونوں میاں بیوی ہیں او
راگر نہیں تو ان کے ساتھ میں میل جول رکھوں یا ترک کردوں اور اگر میاں بیوی ہیں تو
شرعی دلیل اس کی روانہ کریں؟
میرا سوال یہ ہے کہ اگر شوہر اور بیوی کی لڑائی ہورہی ہو اور بیوی کہے کہ میں تم جیسے کے ساتھ رہنا نہیں چاہتی اور شوہر کہہ دے کہ میری طرف سے بس اتنا ہی ، آگے کچھ نہ کہے تو کیا اس طرح کہنے سے نکاح پر کوئی اثر پڑتا ہے یا نہیں؟
294 مناظرہم
میاں بیوی کی زندگی اچھی طرح گزرتی تھی، تو میری بیوی کی والدہ کی ہمارے بیچ میں
مداخلت ہونے کی وجہ سے بیوی کو شوہر نے یہ کہنا پڑا کہ کیا تیرے خاندان والوں کو میں
پسند نہیں ہوں تو تمہیں طلاق چاہیے یا تم کو میں پسند نہیں تو تم مجھے خلع دے دو۔
کیا ایسی بات شوہر اپنی بیوی سے کئی مرتبہ کہنے پر کیا طلاق لاگو ہوجائے گی؟
سوال یہ ہے کہ میں نے غصہ سے اپنی بیوی کو ایک بار کہا کہ میں تمہیں طلاق دیتاہوں اور پھر خاموش ہوگیا، کیا ایک بار کہنے سے میری بیوی کو طلاق ہوجائے گی؟ برا ہ کرم، تفصیل سے بتائیں۔ایک بار طلاق کہنے سے کیا ہوتاہے؟ اس بارے میں بھی بتائیں۔
358 مناظرہندوستان
میں قاضی نکاح کن حالات میں فسخ کرسکتا ہے، اگر فریاد لڑکی کی طرف سے ہوئی ہو اور
معاملہ دارالقضا میں چل رہا ہو؟