معاشرت >> طلاق و خلع
سوال نمبر: 37420
جواب نمبر: 37420
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م): 520=520-3/1433 زوجین کا مزاج اگر آپس میں میل نہ کھائے تو زندگی واقعی تنگ ہوجاتی ہے، سوال پڑھ کر افسوس ہوا کہ آپ کا شوہر بالکل آپ کا خیال نہیں رکھتا اور روزانہ جھگڑے کی نوبت آتی ہے؛ لیکن آپ کو گھبرانا نہیں چاہیے، کیونکہ اگر تنگ آکر طلاق کا مطالبہ کرلیا اور طلاق ہوگئی پھر آپ نے مثلاً دوسری جگہ شادی کرلی اور دوسرا شوہر بھی خدا نخواستہ ایسا نکلا کہ اس سے بھی مزاج نہیں ملتا تو کہاں جائیں گے؟ اس لیے ہمارا مشورہ یہ ہے کہ جہاں تک ہوسکے نباہ کی کوشش کریں، ہاں اگر صورت حال ایسی ہوجائے کہ ساتھ رہنے میں حقوق ضائع ہونے لگیں اور حدود پر قائم رہنا دشوار ہوجائے تو شوہر سے طلاق کا مطالبہ کرسکتی ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند