• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 36925

    عنوان: اگر لڑکی کی طرف سے خلع لیا جاتاہے تو کیا اس صورت میں مہر واپس کرنا ہوگا؟

    سوال: اگر لڑکی کی طرف سے خلع لیا جاتاہے تو کیا اس صورت میں مہر واپس کرنا ہوگا؟

    جواب نمبر: 36925

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 375=173-3/1433 اگر خلع میں لڑکی مہر معاف کردے اور شوہر اس کے عوض طلاق دیدے تو اب لڑکی کے لیے مہر کا مطالبہ کرنا درست نہ ہوگا، اور نہ ہی لڑکے پر اس مہرکی ادائیگی لازم ہوگی، البتہ اگر خلع مہر کے علاوہ کسی اور چیز پر ہوا ہو تو لڑکی کو مہر کے مطالبہ کا حق ہوگا اور لڑکے پر اس کی ادائیگی لازم ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند