• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 36565

    عنوان: اگر کوئی مرد اپنے سالی کے ساتھ زنا کرے تو کیا بیوی اس پر طلاق یافتہ ہوجاتی ہے یا نہیں ؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگر کوئی شخص اپنے بھابھی کے ساتھ زنا کرے تو کیا زانیہ عورت اپنے شوہر کے لئے طلاق یافتہ ہوجاتی ہے یا نہیں؟ دوسرا سوال یہ ہے کہ اگر کوئی مرد اپنے سالی کے ساتھ زنا کرے تو کیا بیوی اس پر طلاق یافتہ ہوجاتی ہے یا نہیں ؟

    جواب نمبر: 36565

    بسم الله الرحمن الرحيم

    محمدفتوی(م): 285=285-2/1433 دونوں مسئلوں کا حکم یہ ہے کہ زنا کی وجہ سے عورت پر کوئی طلاق واقع نہ ہوگی اور نہ وہ اپنے شوہر پر حرام ہوگی؛ لیکن زانی اور مزنیہ دونوں پر سچی پکی توبہ واستغفار لازم ہے او رایک دوسرے سے پردہ واجب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند