• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 3638

    عنوان:

    میری بیوی مجھ سے خلع چاہتی ہے، میرے یہ سوالات ہیں: (۱) کیا مجھے اس کو مہر واپس کرنا پڑے گا؟ (۲) کیا میں اس سے رقم کا مطالبہ کر سکتاہوں یا اسے واپس دینا پڑے گا؟ (۳) کیا میں اس سے کو ئی معاوضہ مانگ سکتاہوں؟ واضح رہے کہ میں طلاق دینے کے حق میں نہیں ہوں لیکن وہ مجھ سے یہ مطالبہ کر رہی ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 3638

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1018/ ج= 1018/ ج

    بیوی اگر کسی وجہ سے شوہر کو ناپسند کرے اور شوہر یہ محسوس کرے کہ اس کے ساتھ گذارا مشکل ہے تو شوہر کو چاہیے کہ بیوی کو ایک طلاق دے کر علاحدہ کردے لیکن شوہر اگر ایسا کرنے پر آمادہ نہیں تو شرعاً اسے اس بات کا اختیار ہے کہ بیوی کو مہر کے عوض آزاد کردے۔ اس کی صورت یہ ہے کہ شوہر بیوی سے کہے کہ میں نے مہر کے عوض تجھ سے خلع کیا۔ اور بیوی کہے کہ: میں نے قبول کیا۔ جب فریقین کی طرف سے یہ الفاظ ادا کرلیے جائیں تو خلع مکمل ہوجائے گا اور بیوی مطلقہ بائنہ ہوکر شوہر سے جدا ہوجائے گی اور بیوی پر مہر کا واپس کرنا لازم ہوجائے گا اور اگر اس نے مہر وصول نہیں کیا ہے تو شوہر اس کی ادائیگی سے سبکدوش ہوجائے گا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند