• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 36300

    عنوان: ایک آدمی نے خفیہ شادی کی بعد میں والدین نے دوسری شادی کرائی، اس کی دوسری بیوی کو پتا چلا تو شوہر نے قسم کھائی کہ اگر میں نے خفیہ شادی کی ہے تو وو مجھ پر ۳ طلاق ہے ، اس سے کون سی طلاق واقع ہو گی ؟

    سوال: ایک آدمی نے خفیہ شادی کی بعد میں والدین نے دوسری شادی کرائی، اس کی دوسری بیوی کو پتا چلا تو شوہر نے قسم کھائی کہ اگر میں نے خفیہ شادی کی ہے تو وو مجھ پر ۳ طلاق ہے ، اس سے کون سی طلاق واقع ہو گی ؟

    جواب نمبر: 36300

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 167=88-2/1433 صورت مسئولہ میں تینوں طلاقیں واقع ہوگئیں اور وہ مغلظہ بائنہ ہوکر اپنے شوہر پر حرام ہوگئی۔ =============== جواب درست ہے اگر خفیہ سے مراد یہ ہے کہ بغیر گواہوں کے نکاح کیا تو ایسی صورت میں وضاحت فرماکر سوال دوبارہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند