• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 36201

    عنوان: طلاق کے بعد بھی سے اسی لڑکی سے نکاح ہو سکتا ہ صرف نکاح ہوا تھا ہمبستری نہیں ہوئی

    سوال: معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ میری شادی آج سے ۷ سال پہلے ہوئی تھی، نکاح کے بعد رات کو ہی میری بیوی نے کہا کہ میں کسی ا ور کو پسند کرتی ہوں ا ور آپ مجھے اسی وقت طلاق دے دو ، اور ہمبستری نہ کرو۔ ۶ مہینے اسی طرح گزرے ، ہم نے ایک دوسرے کو چھوا تک نہیں، ا ور پھر میں اپنی بیوی کو طلاق دے دی۔ اب آپ مجھے یہ بتائیں کہ کیا میں پھر سے اسی لڑکی سے نکاح کر سکتا ہوں؟ اب تک اسکی شادی نہیں ہوئی ہے ، اب ہم پھر سے شادی کرنا چاہتے ہیں۔ مہربانی کر کیبتائیں کہ کس طرح ہماری شادی ہو سکتی ہے ؟

    جواب نمبر: 36201

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 129=72-2/1433 آپ نے اپنی بیوی کو کتنی طلاق کن الفاظ سے دی تھی اس کی وضاحت کرکے سوال کریں، پھر ان شاء اللہ جواب دیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند