• معاشرت >> طلاق و خلع

    سوال نمبر: 35988

    عنوان: میرے شوہر نے دو سال پہلے جھگڑے میں طلاق طلاق طلاق کہہ دیا،و ہاں پہ کوئی گواہ موجود نہیں تھا پھر ہم دونو ساتھ ساتھ رہنے لگے۔ سوال یہ ہے کہ کیا طلاق ہوگئی؟ مہربانی کر کے آپ اسکا جواب دیں۔

    سوال: میرے شوہر نے دو سال پہلے جھگڑے میں طلاق طلاق طلاق کہہ دیا،و ہاں پہ کوئی گواہ موجود نہیں تھا پھر ہم دونو ساتھ ساتھ رہنے لگے۔ سوال یہ ہے کہ کیا طلاق ہوگئی؟ مہربانی کر کے آپ اسکا جواب دیں۔

    جواب نمبر: 35988

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 96=96-1/1433 اگر آپ کا شوہر بھی تین مرتبہ لفظ طلاق کہنے کا اقرار کرتا ہے تو ایسی صورت میں آپ پر تین طلاقیں واقع ہوگئیں اور شوہر بیوی کا رشتہ بالکلیہ ختم ہوگیا، تین طلاق کے بعد ساتھ رہنا جائز نہیں تھا، جو کچھ ہوا اس پر دونوں سچے دل سے توبہ استغفار کریں اور ایک دوسرے سے علاحدگی رکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند